چنتامنی:4 /اپریل(محمد اسلم؍ایس او نیوز)شہر کے راجیونگر میں سٹی زن ویلفیر فورم کے جانب سے آج علی صبح 19واں صاف صفائی مہم کا آغازہوا اس صفائی مہم میں منسپالٹی عملہ اور محلہ کی کئی خواتین کے علاوہ بچوں نے حصہ لیا۔ مہم گزشتہ 19ہفتوں سے چلائی جارہی ہے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے سٹی زن ویلفئیر فورم کے سکریٹری کرشناریڈی نے کہا کہ صاف صفائی انسان کی زندگی کاایک اہم جز ہے جو انسانوں کی زندگیوں میں خو شگوار ماحول لاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر ذمے دار شہری بھی ہر ممکن تعاون کریں ہر شہری کو دور اندیشی سے کام لینا نہایت ضروری ہے ایک دوسرے کے تعاون سے ہی ہر کام کو اچھی طرح انجام دیا جاسکتا ہے آج دنیاء میں سائینس کی ترقی کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا آلودگی چاہئے کسی وجہ سے رہی ہو یہ انسان کی زندگی اور صحت پر برا اثر ڈالتی ہے انسانی صحت خراب ہوجاتی ہے قسم قسم کی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں انسان بجائے کمانے کھانے؛ دواؤں کے کھانے میں مبتلا ہوجاتا ہے دواؤں کا بھی آج کل بھروسہ نہیں کے وہ اصلی ہیں یا نقلی انسان کی زندگی جہنم بنتی ہے اس کے پیش نظر ہر انسان کو تھوڑا احتیاط برتنا چاہئے عوامی جگہوں پر صفائی کاماحول بنائے رکھنے میں ہر ممکن انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہئے۔اس موقع پر جگن ناتھ وینکٹیش سی۔اے۔رمیش منجوناتھ سمیت کئی احباب موجود رہے ۔